Site icon DUNYA PAKISTAN

منشا پاشا اور جبران ناصر منگنی کرنے جارہے ہیں؟

Share

پاکستان کی نامور اداکارہ منشا پاشا اور وکیل و سماجی کارکن جبران ناصر کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر منگنی کی تقریب کے کارڈ کی تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق یہ دونوں رواں سال 22 دسمبر کو منگنی کرنے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کے تعلقات کی خبریں گزشتہ سال اس وقت سامنے آئیں تھی جب ان دونوں نے اداکارہ فائزہ سلیم کی مہندی میں اکٹھے شرکت کی۔

مہنگنی کی تقریب میں ان دونوں نے بولی وڈ کے گانے ‘دلبر’ پر بھی رقص کیا تھا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔

منشا پاشا نے خود بھی دلہا دلہن کے ہمراہ اپنی اور جبران ناصر کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

البتہ دونوں نے سامنے آئیں ان قیاس آرئیوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

جبکہ اب انٹرنیٹ پر منگنی کے کارڈ کی تصویر سامنے آنے کے بعد بھی اب تک ان دونوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔

یاد رہے کہ رواں سال جبران ناصر منشا پاشا کی فلم ‘لال کبوتر’ کے پریمیئر کی تقریب کا بھی حصہ بنے تھے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس موقع کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ منشا کے ساتھ ساتھ فلم کی دیگر ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

جبران ناصر نے اپنی ٹوئٹر میں فلم کی تعریف کرتے ہوئے منشا کو ان کے کام پر بھی سراہا تھا۔

منگنی کی خبر سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں کے مداحوں نے اپنی خوشی اور حیرانی کا اظہار کرنا بھی شروع کردیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‘مشہور شخصیات میں یہ واحد منگنی کی خبر ہے جس کے لیے میں پرجوش ہوں’۔

ایک مداح نے خبر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

یاد رہے کہ 32 سالہ منشا پاشا کی 2013 میں اسد فاروقی سے شادی ہوئی تھی اور رپورٹس کے مطابق 2018 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی، اداکارہ نے ہمیشہ ہی اپنی ذاتی زندگی کو خفیہ رکھا ہے جس کے باعث انہوں نے کبھی بھی ذاتی زندگی کے حوالے سے میڈیا میں بات نہیں کی۔

Exit mobile version