تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا

لاہور-آزاد کشمیر کے الیکشن میں اب تک کوئی خاص اپ سیٹ نہیں ہو سکا ہے۔صرف پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے امیدوار بیرسٹر سلطان کو اپ سیٹ شکست ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے چودھری عبدالمجید ایل اے 2میر پور سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایل اے 13سے مسلم کانفرنس کے سردار عتیق نے میدان مار لیا ہے۔ انہوں نے 19ہزار86ووٹ حاصل کئے۔انہوں نے جماعت اسلامی کے امیدوار کو شکست دی۔ ایل اے 14 سے ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار مشتاق منہاس کامیاب ہوگئے ۔ایل اے 3میر پور 3 میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کو شکست کا سامنا ہے۔ایل اے 19پونچھ میں صدر سردار یعقوب کی بیٹی فرزانہ یعقوب کو بھی اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *