اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: ٹی بریک پرانگلینڈ کے 210 رنز، 2 کھلاڑی آؤٹ

مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ پہلے بیٹنگ کی۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد عامر نے ساتویں اوور میں 25 کے مجموعی اسکور پر ایلکس ہیلز کو بولڈ کر کے انگلینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا تاہم کپتان نے جوئے روٹ کے ساتھ ملک کر شاندار شراکت  داری قائم کی اور اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں اپنی 29ویں سنچری بھی مکمل کی لیکن 105 رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھون کلین بولڈ ہو گئے۔عامر نے ٹی کی آخری گیند پر الیسٹر کک کو آؤٹ کر کے پاکستان کے لیے پہلی اننگز میں امیدیں پیدا کردیں ہیں۔ انگلینڈ نے 210 رنز بنائے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جیمی اینڈرسن اور بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے اور معین علی بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ عادل راشد کو موقع نہیں دیا گیا جب کہ پہلی اننگ میں بڑا اسکور کرکے پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم گیند کی موومنٹ کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گےجب کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے، اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *