Site icon DUNYA PAKISTAN

کورونا وائرس: ملک میں کیسز 3 لاکھ 2 ہزار سے زائد، 2 لاکھ 89 ہزار 806 صحتیاب

Share

پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20 ہے جس میں سے 2 لاکھ 89 ہزار 806 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 383 کا انتقال ہوا ہے۔

سرکاری سطح پر قائم پورٹل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج ( 14 ستمبر) کی صبح تک مزید 335 کیسز اور 2 اموات کا اضافہ ہوا، جس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے گزشتہ روز کے بالترتیب 112 اور 50 کیسز بھی شامل تھے۔

دنیا بھر کی صورتحال تبدیل کرنے والی اس عالمی وبا کی ابتدا گزشتہ برس کے آخر میں چین کے شہر ووہان سے ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلے خطے اور پھر پوری دنیا کو متاثر کردیا‎

اس وائرس کے ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے کے باعث دنیا بھر کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کرنا پڑا جبکہ معاشی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ لوگوں کو سفری پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان میں اس وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا، جس کے بعد فوری طور تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کیا گیا۔

تاہم چونکہ یہ وبا ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتی ہے تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں عائد کی گئیں۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور ملک کی معیشت کو دیکھتے ہوئے ان پابندیوں میں نرمی کی جانے لگی اور ملک میں اگست کے مہینے یعنی 5 ماہ بعد کورونا وائرس کی صورتحال قدر بہتر ہونے پر ان پابندیوں کو بڑی حد تک ختم کردیا گیا، البتہ تعلیمی اداروں کو مزید ایک ماہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

آج (14 ستمبر) کو ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

پنجاب

پاکستان کے آبادی کے حساب سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 81 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان نئے 81 مریضوں نے صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد کو 97 ہزار 760 تک پہنچا دیا۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 40 نئے مریض سامنے آگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے نئے مریضوں کے بعد دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 941 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان جو کورونا وائرس سے ملک میں دوسرے نمبر پر سب سے کم متاثر ہے وہاں 31 نئے مریض اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 226 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 2 افراد کے انتقال کرجانے سے وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔

آزاد کشمیر

پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں مزید 21 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 نئے مریضوں کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 421 ہوگئی۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کا تیزی سے صحتیاب ہونا ہے۔

ملک میں اب تک 96 فیصد مریض شفا پاچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان میں 377 کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 806 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 302020

اموات: 6383

صحتیاب: 289806

فعال کیسز: 5831

Exit mobile version