10 سالہ بچے کو اغوا کرتے ہوئے پولیس اہلکار گرفتار

حیدرآباد - ریلوے اسٹیشن کے قریب مقامی افراد نے مبینہ طور پر 10 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس اہلکار کو پکڑلیا۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مقامی افراد نے ایک پولیس اہلکار کو 10 سالہ بچے کو اغوا کرتے ہوئے پکڑلیا۔ مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر ریلوے پولیس کے حوالے کردیا تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ اغوا کار خود پولیس کا اہلکار ہے۔ ملزم کی سرکاری اہلکار کے طورپر شناخت کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئی تاہم پولیس اہلکاروں نے عوام کو تھانے سے باہر نکال کر دروازے بند کردئے۔ پولیس کے مطابق اغوا کے مبینہ ملزم کی گرفتاری کا اندراج تھانے میں کردیا گیا ہے جب کہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر پولیس اہلکار کو تحقیقات کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *