دنیابھرسے

چین نے امریکی صحافیوں کو ملک بدر کردیا

Share

بیجنگ: چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے وہ تمام امریکی صحافی جو اس وقت چین میں موجود ہیں اور نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کےلیے کام کررہے ہیں، وہ سب کے سب آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں۔

چینی حکومت نے ان اخبارات کے علاوہ وائس آف امریکا اور ٹائم میگزین سے یہ بتانے کا مطالبہ کیا ہے کہ آخر ان کے چینی بیورو آفسز میں کیا چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 3 مارچ کے روز امریکا میں چین کی پانچ سرکاری خبر رساں ایجنسیوں میں کام کرنے والے چینی صحافیوں کی مجموعی تعداد 100 تک محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ چینی اقدام اسی کا ردِعمل قرار دیا جارہا ہے۔