ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ
ملک کے مختلف علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کے بعد لوگ گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور قرآنی آیات اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے نظر آئے۔
ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی کہ مانسہرہ، بٹگرام، سرگودھا، چنیوٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور زلزلے محسوس کرنے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس حوالے سے ایک انڈیپینڈنٹ ایجنسی ای ایم ایس سی نے رپورٹ کیا کہ ہندو کش ریجن میں ‘شدید’ زلزلہ آیا ہے۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔