عشق یہ کیوں عذاب ہے یا رب
اس کا کوئی جواب ہے یا رب
مجھ سے واعظ یہ کہتا ہے، دنیا
اک ادھورا سا خواب ہے یا رب
وہ جو تیری کبھی نہیں سنتا
وہ ہی کیوں کامیاب ہے یا رب
یہ معمہ ابھی بھی حل نہ ہوا
زندگی کیا حباب ہے یا رب
شکر کرتا ہے یہ فہیم ترا
تو ہی بس لاجواب ہے یا رب