کتنا بے بس ہوجاؤں گا میں جب میری بے وفا روح پرواز کر جائے گیلوگ کاندھے پر اٹھائے مجھے آخری منزل تک لے جائیں گے پھر اک سلسلہ ء آہ و فغاں ہو گا کوئی آہیں بھرے گاتو کوئی اشک بہائے گا کچھ سینہ کوبی کریں گے تو کچھ میری خوبیوں اور خامیوں کا مرثیہ پڑھیں گے اور کچھ اللہ سے فریاد کرتے ہوئے نہ صرف میرے گناہ بخشوائیں گےبلکہ جنت بھی طلب کریں گے لیکن ان تمام باتوں کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوگاکیونکہ میں تو بے بس, لاچار یہ تماشا دیکھ رہا ہوں گا کہ لوگ کاندھے پر اٹھائے مجھے آخری منزل تک پہچانے کا فریضہ انجامدے رہے ہیں اور یہ بےبسی، معزوری، لاچاری صرف اس لئے میرے حصّے میں آئے گی کہ میرے مقبول جسم کو میری بےوفا روح دھوکہ دے دے گی اور زندگی کے انجام سے آشنا کر دے گی
Read Moreاپنی صورت کا بھولا پن لوگوں سے منواتے ہو نا واقف ہو زباں سے پھر غزلیں کس سے لکھواتے ہو بحر و زمیں کی بات پہ تم استاد صفت بن جاتے ہو جِن کا ہو فقدان وہی الفاظ اٹھا کر لاتے ہو بزم گویّے کی ہے یہ جب تم کو بھی اندازہ ہے یار ترنّم میں گا کر کیوں اپنا شعر سناتے ہو طنز، سیاست، بد کلمات کو سننے کے سب عادی ہیں میر و غالب داغ کی طرز پہ کیوں اشعار سناتے ہو تم جیسوں کا ظلم سہے گی کب تک بے چاری اردو سستی شہرت کی خاطر کیوں اس کو ناچ نچاتے ہو خونِ جگر سے شعر رقم کرنا آسان نہیں ہے فہیم داد ملے ہر شعر پہ ممکن ہے ،پھر کیوں گھبراتے ہو
Read Moreہسپتال کے کینٹین میں لنچ کھانے کے لئے پہنچا تو ایک ترک خاتون جو کینٹین میں کام کرتی ہیں انہوں
Read Moreجمہوریت ایک ایسا انظام ہے جس میں مختلف پارٹیاں انتخابات ہار جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ ایک ایسے ملک میں
Read Moreمحبت ہوئی اک حسیں دلربا سے سو دل خود سے بیزار رہنے لگا ہے کبھی پاس آتے، کبھی دور جاتے کبھی سہمے رہتے کبھی تو یہ دھڑکن بھی گھبرائی رہتی قدم لڑکھڑاہٹ سے بَل کھاتے رہتے نہ دن کی خبر اور نہ راتوں کو سوئے کبھی پھرتے رہتے یوں ہی کھوئے کھوئے نہ منزل کی چاہت، نہ رستوں پہ آہٹ سمجھ میں تو آتا سمجھ کچھ نہ پاتا کبھی کچھ بناتا، کبھی کچھ بناتا کبھی مول لی عشق میں ہر مصیبت پہ ہمت نہ ہاری تبھی پوچھتی ہے حسینہ وہ مجھ سے محبت ہے تم کو تو کیسی محبت نہ اقرار کوئی، نہ اظہار کوئی بھلا کرتا ہے اس طرح پیار کوئی میں کہتا ہوں مجھ کو محبت ہے تم سے
Read More