کھیل

کراچی کنگز کی پہلی فتح، لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے میں 67رنز سے شکست

Share

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 67 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن 106 کے مجموعے پر ویزے بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے۔

اس کے بعد کراچی کنگز کو قلندرز کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور پوری ٹیم صرف 118 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

مہمان ٹیم کے ٹیل اینڈرز کراچی کنگز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قلندرز کی آخری چاروں وکٹیں 118 کے مجموعے پر گریں۔

کراچی کنگز نے 67 رنز کی بڑی فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر کے دو قیمتی پوائنٹس بھی اپنے نام کر لیے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے عاکف جاوید چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ عامر یامین اور بین کٹنگ نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

عماد وسیم کو جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ نپی تلی باؤلنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، عرفان نیازی، عامر یامین، بین کٹنگ، عاکف جاوید، عمران طاہر اور محمد عامر۔

لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، فخر زمان، طاہر بیگ، شے ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان،