ہیری پوٹر کا کردار ادا کرنیوالے ڈینیل ریڈکلف کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
ہولی وڈ کی مقبول فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ڈینیل ریڈکلف کے ہاں پہلے بچےکی پیدائش ہوئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ ڈینیل ریڈکلف 38 سالہ امریکی اداکارہ ایرن ڈارک کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔
مارچ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں۔
دونوں اداکار کی 2013 میں فلم کِل یور ڈارلنگز (Kill Your Darlings) کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ایک دہائی کے زائد عرصے سے تعلق میں ہیں۔
دونوں اداکاروں کی جانب سے بچے کی جنس اور پیدائش کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے تاہم جوڑے کو پرام کے ساتھ اسپتال کے باہر دیکھا گیا۔
Welcome little one and congrats to Dan and Erin ❤️❤️❤️Their Baby arrived ❤️❤️
— Daniel Radcliffe Germany (@Danradgermany) April 25, 2023
(More in the comments)#danielradcliffe #erindarke pic.twitter.com/ETVteH7tRW
سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے بھی مبارک باد کے بیغامات بھیجے۔
Welcome little one and congrats to Dan and Erin ❤️❤️❤️Their Baby arrived ❤️❤️
— Daniel Radcliffe Germany (@Danradgermany) April 25, 2023
(More in the comments)#danielradcliffe #erindarke pic.twitter.com/ETVteH7tRW
گزشتہ سال ڈینیل ریڈکلف نے نیوویک کو انٹرویو میں خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے فلم پروڈکشن میں کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں کہ مستقبل میں میرے بچے فلم کے سیٹ پر کام کریں۔
اداکار ڈینیل ریڈکلف نے جادوئی دنیا پر مبنی فلم ’ہیری پوٹر‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد ہی ان کی کامیابی کا سفر شروع ہوا۔
وہ دیگر متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں جنگل، سوس آرمی مین، دی لوسٹ سٹی، کل یور ڈارلنگ، ہارن شامل ہیں۔
جبکہ ان کی گرل فرینڈ امریکی اداکارہ ایرن ڈارک 2015 کی سیریز گڈ گرل ریوولٹ (Good Girl Revolt) میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں، اور حال ہی میں پرائم ویڈیو سیریز دی مارویلوس مسز میسل (The Marvelous Mrs Maisel.) میں نظر آئیں ہیں۔