سائنس

واٹس ایپ چینلز پر پولز کی آزمائش

Share

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے چینلز میں پولز دیے جانے کے آپشن کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ پر چینلز کے فیچر کو ستمبر 2023 میں دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں پیش کیا گیا تھا اور اکتوبر 2023 تک اسے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا تھا۔

چینلز کو پیش کیے جانے کے بعد اس میں پولز سمیت ریپلائی کرنے کے فیچر کو بھی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ پولز کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دے دی گئی

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق محدود صارفین کو چینلز میں پولز کے آزمائشی پروگرام تک رسائی دی گئی ہے جب کہ اسے محدود ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

پولز کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے چند ماہ میں باضابطہ طور پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

فیچر کے تحت چینلز میں پولز پر فالوور اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے، تاہم رائے دینے والے فالورز کے فون نمبرز چینل کے ایڈمن کو نظر نہیں آئیں گے۔

چینل پر دیے جانے والے پولز میں کوئی بھی فالوور ایک ہی آپشن پر کلک کرنے کے اہل ہوں گے، تاہم صارفین کو اختیار ہوگا کہ وہ آپشن کو تبدیل بھی کریں۔

آزمائشی فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے—اسکرین شاٹ