جمالیات

ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، زارا نور عباس

Share

اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، اس میں شرکت کرنے والے اداکاروں کو پہلے سے ہی علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈ ملے گا۔

حال ہی میں زارا نور عباس نے یاسر حسین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ کم سے کم ایک سال کے لیے اسکرین سے دور رہی ہیں گی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ یاسر حسین بہت اچھے اداکار ہیں اور وہ بھی اچھی اداکارہ ہیں، جنہیں ان کی اداکاری پر شک ہے وہ ان کا کام دیکھ سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ بشریٰ انصاری ان کی خالہ، اسما عباس ان کی والدہ، اسد صدیقی ان کے شوہر اور عدنان صدیقی ان کے شوہر کے ماموں ہیں لیکن اس باوجود وہ عام انسان بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے پاس بہت پیسا ہے اور وہ اپنا پیسہ چھپاتے ہیں، ان کی معلومات غلط ہے، وہ یوٹیوب پر جھوٹی معلومات پر مبنی ویڈیوز نہ دیکھا کریں۔

زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ وہ مکمل ٹیکس ادا کرتی ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) والوں سے بھی ان کی اچھی دوستی ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، اس میں شرکت نہ کرنے والے اداکاروں کو پہلے سے ہی پتا ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز نہیں ملیں گے، اس لیے وہ وہاں جاتے ہی نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو اداکار ایوارڈز شوز میں شرکت کرتے ہیں، انہیں پہلے سے علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز ملیں گے۔

زارا نور عباس نے اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایوارڈز کو زیادہ اہمیت نہ دیا کریں، وہ ایسے شوز کو سنجیدہ نہ لیا کریں۔

اکارہ کا کہنا تھا کہ ایوارڈز شوز ہونے ہی نہیں چاہئیے، خوامخواہ کا اتنا خرچہ کیا جاتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے جتنے بھی ایوارڈز شوز میں ڈانس پرفارمنس کی ہے، انہیں اس کے پیسے ملے ہیں اور وہ پیسے لیتی ہیں۔