پاکستان

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور

Share

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت منظور کی۔

عدالت نے عمران ریاض کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر اس مقدمے میں رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ 22 فروری کو اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر اسد طور اور صحافی عمران ریاض کو طلب کیا تھا۔

اس کے اگلے روز عمران ریاض کو 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

جبکہ 23 فروری کو لاہور کی ضلع کچہری نے کرپشن کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

یکم مارچ کو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کے کیس میں صحافی عمران ریاض خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

تاہم، اسی روز پولیس نے مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس میں عمران ریاض خان کو طلبی لگوا کر انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔