بلاگ

چترال کے علاقے گرم چشمہ میں آغا خان ایجوکیشن سروس کا سنگ بنیاد

Share

“ذکریا ایوبی”

چترال کے دور افتادہ علاقے گرم چشمہ میں آغا خان ایجوکیشن سروس کی جانب سے ہائیر سیکنڈری اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جو علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں پراجیکٹ کے ڈونر فیروز غلام حسین کے علاوہ پاک فوج کے لیفٹنٹ کرنل محمد انجم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔ آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسرامتیاز مومن، ہیڈ آف ایجوکیشن آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان آئین شاہ ، جنرل منیجر گلگت بلتستان اورچترال بریگیڈئر یٹائرڈ خوش محمد خان کے علاوہ علاقے کے عمائدین بھی تقریب میں شریک تھے۔ جنرل منیجر اے کے ای ایس پی بریگیڈئر ریٹائرڈ خوش محمد خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اۤج کا دن بہت اہم اور تاریخی دن ہے۔ کیونکہ کہ اس سرزمین پر ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔جو آنے والے وقتوں میں علاقے کی نئی نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے ایک سنگ ِ میل ثابت ہوگا ۔ ہائیر سیکنڈری اسکول کی منظور شہزادی زہرہ آغا خان نے 25 مئی کو اپنے مختصر دورہ چترال کے دوران دی تھی۔ اسکول کی عمارت کی تعمیر 2028 تک مکمل ہوگی۔