جمالیات

پریانکا چوپڑا سے متعلق میرے بیان کو غلط پیش کیا گیا تھا، معمر رانا

Share

پاکستانی فلموں کے ماضی کےمقبول ہیرو معمر رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق ان کے بیان کو غلط پیش کیا گیا، انہوں نے ایسا نہیں کہا تھا، جیسے دکھایا گیا۔

معمر رانا کی جانب سے حال ہی میں یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے پریانکا چوپڑا سے متعلق دیے گئے بیان پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کےبیان کو غلط پیش کیا گیا، ان کی باتوں کو ایڈٹ کرکے چلایا گیا، ان کے کہنے کا مطلب وہ نہیں تھا جو دکھایا گیا۔

اداکار کے مطابق لیکن انہوں نے جیسا محسوس کیا اور دیکھا تھا، ایسا ہی کہا، تاہم ساتھ ہی کہا کہ ان کے بیان کو غلط پیش کیا گیا۔

معمر رانا نے کہا کہ ویڈیو ایڈیٹنگ میں سب کچھ ممکن ہے، آپ کو بٹھا کر بہت ساری باتیں کی جاتی ہیں لیکن اس میں ایڈٹ کرکے آپ کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد پریانکا چوپڑا یا کسی اور کی توہین اور تضحیک کرنا نہیں تھا اور ان پر بے جا تنقید کی گئی، ان کے بیان کو غلط لیا گیا۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ وہ اس بات پر بضد ہیں کہ پاکستان میں بہت خوبصورتی ہے، پاکستانی ہیروئنز بھارتی اداکاراؤں سے زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی کا کسی دوسرے سے موازنہ بھی نہیں کیا جانا چاہیے اور پوڈکاسٹ یا یوٹیوبرز کو بھی ایسے سوالات نہیں کرنے چاہیے۔

خیال رہے کہ معمر رانا نے اگست 2023 میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ جب انہوں نے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو میک کے بغیر دیکھا تو وہ حیران رہ گئے تھے۔

معمر رانا نے شو میں مزید کہا تھا کہ ’پریانکا چوپڑا کو میک اپ کے بغیر دیکھ کر ان کا ان پر کرش (crush) ہی ختم ہوگیا۔

معمر رانا کی جانب سے ایسی بات کہے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جب کہ نادر علی پر بھی خوب تنقید کی گئی تھی کیوں کہ انہوں نے پریانکا چوپڑا کو کالے نمک سے بھی تشبیح دی تھی۔

https://www.instagram.com/p/C9PJq4SgkkM/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1237473%2F#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A1982%2C%22ls%22%3A1130.3999999910593%2C%22le%22%3A1130.3999999910593%7D