جمالیات

ارطغرل غازی کی ہیروئن مغربی لباس پہننے پر تنقید کا شکار

Share

ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں لیڈ رول ادا کرنے والی اداکارہ حلمہ سلطان مغربی لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

اسلامی تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے آج کل پاکستان میں خوب چرچے ہورہے ہیں اور لوگ اس ڈرامے کو لیکر اپنے جذبات اور محبت کا اظہار کررہے ہیں تاہم جہاں سوشل میڈیا پر ڈرامے کے کرداروں کی خوب پذیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ مداح ڈرامے کے مرکزی کردار کے ذاتی زندگی پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’ارتغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش ادکارہ اسراء بلجیک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مغربی لباس میں تصاویر شیئر کیں تو اداکارہ کے عشق میں گرفتار پاکستانی مداحوں کو شدید دچھکا لگا جس پر انہوں نے اپنے غم وغصے کا اظہار بھی کیا۔

مداحوں نے اسرا بلجیک کی بولڈ تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کے بعد یہ لباس کیسے پہن سکتی ہیں جو حلیمہ سلطان کی شخصیت کے خلاف ہیں۔

واضح رہے ارتغرل غازی ’ارتغرل غازی‘پہلی بار 2014 میں ترکی کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا اور اردو زبان میں ڈب کرنے سے پہلے یہ سیریز 60 مختلف زبانوں میں نشر کی جاچکی ہے اور یہ ڈرامہ سیریل یکم رمضان سے روزانہ پی ٹی وی پر دکھایا جارہا ہے۔