جمالیاتہفتہ بھر کی مقبول ترین

ملکہِ حسن کا تاج جنوبی افریقہ کی سماجی کارکن کے نام

Share

اتوار کی شب امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں جنوبی افریقہ کی زوزی بینی ٹُنزی نے ’مس یونیورس‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

وہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی تیسری خاتون ہیں جنھوں نے مس یونیورس کا تاج پہنا ہے۔ ان سے پہلے یہ مقابلہ حُسن 1978 اور 2017 میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے جیتا تھا۔

مس یونیورس
حتمی مراحل میں ان کا مقابلہ میکسیکو کی سوفیا ایراگون اور مس پورٹو ریکو میڈیسن اینڈرسن سے رہا

حتمی مراحل میں ان کا مقابلہ میکسیکو کی سوفیا ایراگون اور مس پورٹو ریکو میڈیسن اینڈرسن سے رہا۔

26 سالہ زوزی بینی ٹُنزی کا تعلق جنوبی افریقہ کے مشرقی علاقے سولو سے ہے۔ ان کے دونوں والدین شعبہ تعلیم سے وابسطہ رہے ہیں۔ ان کی دو بہنیں ہیں، ایک ان سے چھوٹی اور ایک بڑی۔

وہ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے جنسی تشدد کے خلاف بہت سرگرم رہی ہیں۔

مس یونیورس

تاج پوشی سے قبل اپنی تقریر میں انھوں نے نسلی امتیاز اور تفریق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسی دنیا میں بڑی ہوئیں جہاں ان کے جیسی رنگت، ان کے جیسے بالوں اور ان کے جیسی جلد والی لڑکی کو خوبصورت تصور نہیں کیا جاتا تھا۔

’آج، وقت آ گیا ہے کہ یہ سلسلہ ختم کر دیا جائے۔ میں چاہتی ہوں کہ بچے مجھے دیکھیں، میرا چہرہ دیکھیں اور اس میں انھیں اپنا عکس نظر آئے۔‘

مس یونیورس
مس امریکہ چیزلی کرسٹ، مس پیرو کیلن ریویئرا اور مس پورٹو ریکو میڈیسن اینڈرسن
مس یونیورس
مس انڈونیشیا فریڈریکا کل، مس تھائی لینڈ پاوینسودہ اور مس میکسیکو سوفیا ایراگون
مس یونیورس
مس یونیورس
مس یونیورس

۔