سائنس

مائیکرو سافٹ نے اپنے سرچ انجن کا نام بدل دیا

Share

مائیکرو سافٹ نے اپنے سرچ انجن بنگ کا نام بدل کر مائیکرو سافٹ بنگ رکھ دیا ہے۔

ویسے تو اسے استعمال کرنے والے افراد کی اکثریت اسے بنگ ہی کہے گی تاہم کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب اسے مائیکرو سافٹ بنگ کہا جائے گا۔

مائیکرو سافٹ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ بنگ برانڈ میں کمپنی کے نام کا اضافہ کیوں کررہی ہے، بس اس کا کہنا تھا کہ اس سے مائیکرو سافٹ فیملی میں ہمارے سرچ تجربے کی شمولیت کا عمل جاری ہے۔

اس برانڈنگ کا مطلب یہ بھی ہے کہ بنگ کا لوپ اب اپ ڈیٹ ہوکر سرچ انجن کے ہوم پیج پر مائیکرو سافٹ بنگ کے لوگو میں بدل جائے گا۔‎

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ کی جانب سے حالیہ مہینوں کے دوران بنگ کے لوگوز مین کافی تجربات کیے گئے ہیں، جن میں سے کچھ تو عارضی تھے۔

کمپنی کی جانب سے حالیہ برسوں میں متعدد پراڈکٹس میں مائیکرو سافٹ کے نام کا اضافہ کیا ہے جیسے ونڈوز اسٹور کا نام بدل کر مائیکرو سافٹ اسٹور کردیا گیا اور آفس 365 کو اب مائیکروسافٹ 365 کہا جاتا ہے۔

مائیکرو سافٹ ایج اور مائیکرو ٹیمز میں پہلے سے ہی کمپنی کا نام استعمال ہورہا ہے، تاہم سرفیس اور ایکس باکس کو ابھی تک ری برانڈنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ری برانڈنگ کے ساتھ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اپنی الگ مائیکرو سرچ پراڈکٹ کو بھی بتدریج بہتر بنایا جارہا ہے۔

اس سرچ پراڈکٹ سے ونڈوز، آفس اور دیگر میں سرچنگ کی جاسکتی ہے۔

مائیکرو سافٹ سرچ بنگ کے اندر بھی نظر آتی ہے جو اداروں کو انٹرنیٹ پر دستاویزات اور دیگر کی تلاش میں مدد فراہم کرتی ہے۔