دنیابھرسے

غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری تھم نہ سکی، مغربی کنارے میں حملہ، مزید 4 افراد شہید

Share

فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ ایک دہشت گرد سیل تھا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملہ نور شمس کیمپ میں ہوا، جس میں حالیہ ہفتوں میں تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ اسرائیلی چھاپے اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملے اس سطح تک بڑھ گئے ہیں جو غزہ جنگ کی تاریخ میں کئی دہائیوں میں نہیں دیکھے گئے تھے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی قصبے تلکرم کے قریب نور شمس کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں بتایا کہ ان کے ایک طیارے نے نور شمس کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک سیل کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دھماکا خیز ڈیوائس نصب کر رہے تھے۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابقشہید ہونے والے مردوں کی عمریں 20 سے 25 سال تھیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق پیر کو نور شمس کیمپ میں اسرائیلی حملے میں ایک خاتون اور بچہ شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

فلسطینی ہلال احمر نے اس وقت کہا تھا کہ اپریل میں نور شمس میں 2 روزہ اسرائیلی چھاپے میں 14 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 556 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اسرائیلی اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، اسی عرصے کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینی حملوں میں کم از کم 15 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *