کھیل

فرانس اولمپکس کے دوران تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار

Share

فرانس میں منگل سے شروع ہونے والے اولمپکس2024 کے دوران تخریب کاری کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے سے ایک چالیس سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار شخص اولمپکس کے دوران ناخوشگوار واقعے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

استغاثہ کے مطابق گرفتار شخص کے گھر سے ثبوت بھی برآمد ہوئے ہیں۔