آئی فون 6 پلس کا مڑ جانا فیچر نہیں نقص ہے

I 6آئی 6 پلس کے متعدد مالکان نے شکایت کی ہے کہ ان کا فون جیب میں رکھنے سے مڑجاتا ہے جو کہ بظاہر اس فون کا کوئی فیچر نہیں، ڈیزائن کی خرابی نظر آتی ہے۔اس مہنگے فون کے متعدد مالکان نے ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کیں جن میں فون کو مڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس خرابی کو ’بینڈ گیٹ‘ کے نام سے پکارا جارہا ہے۔ کچھ افراد نے مشورہ دیا ہے کہ فون کے درمیانے حصے پر زیادہ زور نہ پڑنے دیا جائے کیوں کہ بظاہر یہی فون کا کمزور حصہ ہے۔
ایپل کے ان نئے فونز کو ایلیمونیم دھات سے بنایا گیا ہے جو کہ گرم کرنے پر باآسانی مڑجاتی ہے۔
خیال رہے کہ ایپل کے ان نئے فونز کی ریکارڈ سیل جاری ہے۔ایپل نے پچھلے سال لانچ کے پہلے ہفتے میں نوے لاکھ فون فروخت کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک نے بتایا کہ آئی فون سکس اور آئی فو ن سکس پلس کی فروخت ان کی امیدوں سے کہیں زیادہ رہی اور وہ اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتے۔آئی فون سکس کی سکرین 4.7 جبکہ آئی فون سکس پلس کی سکرین 5.5 انچ ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ فروخت کا اعلان ہونے کے چوبیس گھنٹوں میں انہیں چالیس لاکھ سے زائد آرڈر موصول ہو چکے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *