فتح اور حماس متحدہ حکومت کو غزہ کا کنٹرول سونپنے پر متفق

ghaza کچھ فلسطینی اخبارات میں شائع ہونے والے فتح حماس معاہدے کا ڈرافٹ حسب ذیل ہے:
1۔ فتح اور حماس، فلسطینی علاقے میں حفاظت کے فرائض سر انجام دینے کیلئے ایک قومی اتفاق رائے کی حکومت کے قیام کی ضرورت سے اتفاق کرتے ہیں۔
2۔ ہم اقوام متحدہ پر زور دیتے ہیں کہ غزہ کی پٹی کی تمام سرحدیں کھولی اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں اور یہاں تعمیر نو اور بحالی کا کام شروع کیا جائے اور اس کیلئے سامان کی آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔
3۔ ہم پارلیمانی دھڑوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی مجلس قانون ساز کا اجلاس جلد از جلد بلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ پالیمنٹ اس معاہدے کی روشنی میں تمام ضروری آئینی سہولیات فراہم کرے اور اس کی سفارشات پر فلسطینی اتھارٹی کے صدر دستخط کرکے اس معاہدے کے باقاعدہ نفاذ کو حتمی شکل دیں۔
4۔ متحدہ قومی حکومت کے اتفاق رائے کے مطابق قانونی اور انتظامی کمیشن کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ ملازمین کی بھرتیوں سمیت تمام حکومتی معاملات کو منصفانہ طریقوں سے چلا سکے۔
5۔ تمام تر سیاسی تحریکیں صرف پی ایل اوچلائے گی۔
6۔ عوامی آزادیوں کے تحفظ کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔
7۔ وسیع تر قومی و معاشرتی مصالحت کو یقینی بنانے کیلئے بھی ایک کمیٹی قائم کی جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *