فوج مشکل ترین جنگ جیت رہی ہے، ضربِ عضب کے بعد ملک ہمیشہ کیلئے پُرامن ہو جائیگا: وزیر اعظم

میران شاہ: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں مشکل ترین جنگ جیت رہیnawazinmeeranshah ہے، میں پوری قوم اور حکومت کی طرف سے فوج کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس جنگ کے نتیجے میں پاکستان ہمیشہ کیلئے پر امن ملک بن جائے گا۔
میران شاہ کے ایک روزہ دورے پر آئے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ نواز شریف ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے میران شاہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے جنگ کے دوران دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے اسلحہ کا بھی جائزہ لیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، پاک فوج شمالی وزیرستان میں جنگ جیت رہی ہے، پاک فوج کے جوان نہایت مشکل جنگ لڑ رہے ہیں۔ فوج ایسی جنگ لڑ رہی ہے جس میں دشمن چھپا ہوا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *