ایل او سی پر مہم جوئی بند نہ کی تو یہ پاکستان کیلئے تکلیف دہ ہوگا، بھارتی وزیر دفاع

arun jattlyنریندر مودی کی بی جے پی حکومت آنے کے بعد بھارت نے جنگی جنون میں مبتلا ہوکر پاکستان کے خلاف ایک محاذ کھول  رکھا ہے اور اکثر بھارٹی وزرا اور سیاستدان پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے رہتے ہیں۔
بھارتی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے  وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ بھارت کی جنگی صلاحیت پاکستان سے کہیں زیادہ ہے اور اگر پاکستان نے اپنی مہم جاری رکھی تو اس کے لیے یہ بہت تکلیف دہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلام آباد پر منحصر کرتا ہے کہ وہ ماحول کو کس طرح مذاکرات کے لیے سازگار بناتا ہے کیونکہ بھارت پاکستان سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے، پاکستان کو بات چیت کے لیے ماحول کو بہتربنانے کے لیے لائن آف کنٹرول پرخلاف ورزیاں فوری روکنا ہوں گی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان  2003 میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا معاہدہ طے پایا تھا لیکن جنگی جنون میں مبتلا ہٹ دھرم بھارت اپنی پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف لائن آف کنٹرول بلکہ ورکنگ باؤنڈری پر بھی بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد پاکستانی شہری شہیداوردرجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *