صحت

جہلم: غفلت برتنے پر ہسپتال کا پورا عملہ معطل

Share

جہلم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر نے بے بی وارمر کے بڑھے ہوئے درجہ حرارت کے باعث نومولود کے جھلس جانے پر بھاٹیہ بیسک ہیلتھ یونٹ کے پورے عملے کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایچ یو کی اسٹاف نرس نے نوزائیدہ بچے کو وارمر میں ڈال دیا تھا لیکن اس کا تھرموسٹیٹ ایڈجسٹ کرنا بھول گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی کمر بری طرح جھلس گئی۔

بچے کو بعد ازاں جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

ڈاکٹر مظہر نے بی ایچ یو کے عملے کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی۔