ایرانی سپریم لیڈر کے زیر کنٹر ول ادارہ 95ارب ڈالر کا مالک

khamnaiایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیرکنٹرول ادارہ 95ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں کا مالک ہے اور یہ رقم ایران کی پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ برآمدات سے بھی زیادہ ہے ۔ ایرانی سپریم لیڈر کی اس کاروباری شہنشاہت سے متعلق یہ دعویٰ برطانوی خبررساں ادارے نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے 6ماہ تک اس معاملے کی تحقیقات کی ہے اور پھر جا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیر انتظام اثاثوں کی یہ تفصیل خصوصی رپورٹ کی شکل میں جاری کی ہے ۔ ایرانی سپریم لیڈر کے تحت"ستاد" کے نام سے ایک غیر معروف ادارہ کام کر رہا ہے جس نے ایرانی صنعت و کاروبار کے کم وبیش تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔ اس نے فنانس، تیل، ٹیلی مواصلات، مانع حمل ادویہ سے لے کر شترمرغ بانی تک میں سرمایہ لگا رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ادارے کا پورا نام\"ستاد اجرائے فرمان حضرت امام \"ہے ۔ ستاد کے بانیوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ غریبوں اور جنگ میں حصہ لینے والوں کی امداد کے لئے قائم کیا گیا تھا اور اس کا وجود صرف دو سال قائم رہنا تھا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *