فلسطینیوں کے اعضا کی اسرائیلیوں میں پیوند کاری کا انکشاف

palistineاسرائیل کی ایک خاتون ڈاکٹر پروفیسر میئرہ فائس نے انکشاف کیا ہے کہ فوت ہو جانے والے فلسطینیوں کےاعضا چوری کرکے انکی اسرائیلی مریضوں میں پیوند کاری کی جاتی ہے ،جبکہ ان اعضا پر عبرانی یونیورسٹیوں کے میڈیکل کالجز میں تجربات بھی کئے جاتے ہیں۔انہوں نے یہ انکشافات اپنی ایک تازہ کتاب میں کئے ہیں ۔پروفیسر میئرہ فائس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1996 سے 2002 کے دوران ابو کبیر میڈیکل پوسٹ مارٹم انسٹیٹیوٹ کے کئی دورے کئے جہاں انہیں فوت ہو جانیوالے فلسطینی شہریوں کے چوری کئے گئے اعضا کی بڑی تعداد دکھائی گئی۔ تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی مارے گئے جن کی میتیں اسرائیلی ہسپتالوں میں لائی گئیں اور انکے اعضا نکال لئے گئے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *