تنخواہ 1 ڈالر لیکن آمدنی 3.3 ارب ڈالر

markفیس بک کے بانی مارک زكربرگ نے گذشتہ سال حصص کی فروخت کے نتیجے میں 3.3 ارب ڈالر کی کمائی کی ہے۔
فیس بک کے حصص کی عام لوگوں کے لیے دستیابی کی وجہ سے مارک زکربرگ کے پاس اسٹاک کی فراہمی کے اختیارات ختم ہو گئے تھے۔ تاہم سال 2013 میں ان کی بنیادی تنخواہ ایک ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہوں جیسا کہ گوگل کے لیری پیج اور ایپل کے سٹیو جابز کے برابر تھی۔
انہیں مجموعی طور پر گذشتہ سال 653165 ڈالر ادا کیے گئے جبکہ سال 2012 میں یہ رقم تقریباً دو کروڑ ڈالر تھی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس رقم کا بیشتر حصہ زكربرگ کے سفر کے لیے کرائے پر لیے گئے ذاتی طیاروں کے لیے ادا کیا گیا جو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ضروری ہے۔
فی الحال زكربرگ کے پاس فیس بک کے 4263 کروڑ حصص ہیں جن کی بازار میں قیمت 7.25 ارب ڈالر ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *