عمران خان کو احتجاجی سیاست کا شوق بہت مہنگا پڑے گا، پرویز رشید

pervez rasheedوفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ چار حلقوں کی دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عمران خان نے چار کے بجائے چالیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کی پیشکش قبول کیوں نہیں کی۔
لاہور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ایک صوبے کی حکومت کامیابی سے نہ چلانے والے عمران خان اُس حکومت پر دھاندلی کے الزامات نہ لگائیں جس کو عوام کی تائید و حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور قانونی محاذ پر شکست کھانے کے بعد عمران خان کو عوامی محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔تحریک انصاف کے سربراہ کو طاہر القادری اور شیخ رشید کا سہارا لے کر احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑے گا۔سینیٹر پرویز رشید نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو اب دھاندلی کا خواب کیوں آیا ہے؟ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے پاس اپنا کوئی سیاسی کیس نہیں رہا ، اسی وجہ سے وہ پارلیمنٹ کے فورم پر آ کر کیس لڑنے کو تیار نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *