ترکی: سابق وزیر اعظم رجب اردوگان نے اپنے جانشین کااعلان کردیا

ogluرجب طیب اردوگان کے صدارت سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ احمد داؤد اوگلو ترکی کے آئندہ وزیراعظم بنیں گے، جس کا اعلان نو منتخب صدر نے انقرہ میں منقعدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اردوگان  کے بعد وزارت عظمیٰ کا منصب کون سنبھالے گا، یہ ایک سوال کافی عرصے سے ترکی میں گردش کر رہا تھا، جس کے بعد نو منتخب صدر طیب اردووان نے جانشین کا اعلان کر دیا۔
طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ نامزد وزیراعظم ترکی کو درپیش چیلنجز سے اچھی طرح نمٹیں گے، 19 فروری 1956 کو تاشقند میں پیدا ہونے والے احمد داؤد اوگلو کا تعلق مولانا رومی کے شہر قونیا سے ہے۔ دو ہزار نو سے تاحال ترکی کے وزیرخارجہ ہیں، ستائیس اگست کو وزیر اعظم بننے کے بعد وہ حکمران جماعت کے چئیرمین کا عہدہ بھی سنبھال لیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *