کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

Share

پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اس استعمال شدہ وکٹ پر بعد میں اسپنرز سے وکٹ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہناتھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فخر زمان کی جگہ حارث کو فائنل الیون میں شامل کیا گیاہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور ڈیوڈ ملر کے ساتھ ساتھ کیشپ مہاراج بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ انجری کی وجہ سے ڈیوڈ ملر نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ ہنری کلااس لیں گے جبکہ مہاراج کی جگہ تبریز شمسی لیں گے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما(کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، رائلی روسو، ایڈن مرکرم، ہنری کلاسن، ٹرسٹن اسٹبس، وین پارنیل، کگیسو ربادا، اینرچ نوکیا، لنگی نگیدی اور تبریز شمسی۔