کھیل

دوسرا سیمی فائنل: بھارت کو پہلا نقصان، لوکیش راہُل آؤٹ

Share

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں لوکیش راہل صرف پانچ رنز بنانے کے بعد کرس ووکس کی وکٹ بن گئے۔

بھارت نے اب تک 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 31رنز بنائے ہیں۔

میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ڈیوڈ ملان اور مارک وُڈ کی جگہ فل سالٹ اور کرس جورڈن کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ ہی کا فیصلہ کرتے۔

بھارتی ٹیم نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

بھارت: روہت شرما(کپتان)، لوکیش راہُل، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، اکشر پٹیل، روی چندرن ایشون، بھوونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ ۔

انگلینڈ: جوز بٹلر(کپتان)، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگسٹن، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید ۔