جمالیات

سال 2022 میں شادی کرنے والی شخصیات

Share

سال 2022 جلد ہی ماضی کا قصہ بن جائے گا اور دنیا بھر میں ابھی سے ہی لوگ سال 2023 کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سال 2022 میں جہاں متعدد شخصیات کی شادیاں طلاقوں اور علیحدگی پر ختم ہوئیں، وہیں متعدد شخصیات نے نئی زندگی کی بھی شروعات کی۔

ہم درج ذیل ان معروف شخصیات کی فہرست دے رہے ہیں، جنہوں نے رواں سال شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کی۔

اریبہ حبیب

ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے سال 2021 کے آخری دن نکاح کرکے جہاں نئی زندگی کا آغاز کیا تھا، وہیں انہوں نے سال 2022 کے آغاز میں ولیمے کی تقریب منعقد کرکے شادی کو یادگار بنایا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

حبا بخاری – آرز احمد

اداکار آرز احمد اور حبا بخاری نے سال نو کے پہلے ہی ہفتے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

صبور علی – علی انصاری

اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے بھی سال 2022 کے پہلے ہی ہفتے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

مینا طارق

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی نوجوان اداکارہ مینا طارق نے بھی دیرینہ دوست عمران شیخ سے سال 2022 کے پہلے ہی مہینے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: ایس ایس فوٹوگرافی انسٹاگرام
—فوٹو: ایس ایس فوٹوگرافی انسٹاگرام

ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والے اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کے تقریبا ایک سال بعد جنوری 2022 میں شادی کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

عامر لیاقت حسین

مذہبی اسکالر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے فروری 2022 میں خود سے 31 برس کم عمر دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی۔ عامر لیاقت جون میں انتقال کر گئے تھے۔

— فوٹو : عامر لیاقت حسین انسٹاگرام
— فوٹو : عامر لیاقت حسین انسٹاگرام

ماڈل فیا خان

پاکستانی نژاد جرمن ماڈل صوفیا خان اور المعروف فیا خان نے روایتی انداز میں شادی کرنے کے تین سال بعد ترک نژاد شوہر کے ساتھ مارچ 2022 میں جرمنی میں کورٹ میرج کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس نے مارچ 2022 میں دیرینہ دوست فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مہربانو

’میرے پاس تم ہو، غلطی، خدا اور محبت‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہربانو نے اکتوبر 2022 میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا، انہوں نے خاموشی سے کیپشن کے بغیر شادی کی تصاویر شیئر کرکے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی شخصیات

بولی وڈ اداکارہ مونی رائے

’لندن کانفیڈنشل، گولڈ، رومیو، اکبر والٹر اور دبنگ‘ جیسی فلموں میں جلوہ گر ہونے والی بولی وڈ اداکارہ مونی رائے نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر

بولی وڈ اداکار فرحان اختر اور فیشن ڈیزائنر شبانی ڈنڈیکر نے فروری 2022 میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شیتل ٹھاکر اور وکرانت میسے

بولی وڈ اداکارہ شیتل ٹھاکر اور اداکار وکرانت میسے بھی فروری 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کرشمہ تنا اور ورون بنگرا

ماڈل و اداکارہ کرشمہ تنا اور اداکار رون بنگرا نے بھی دوسری شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سال 2022 کے دوسرے مہینے میں شادی کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے 14 اپریل کو شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اے آر رحمٰن کی بیٹی گلوکارہ خدیجہ

بھارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقار اے آر رحمٰن کی بیٹی گلوکارہ خدیجہ رحمٰن نے مئی 2022 میں شادی کرکے نئی زندگی شروع کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ریچا چڈا اور علی فضل

بولی وڈ اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل نے بھی اکتوبر 2022 میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ہنسیکا موٹوانی – سہیل کتھوریا

بولی وڈ کی خوبرو سندھی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے سال 2022 کے اختتامی مہینے دسمبر کے پہلے ہفتے میں دیرینہ دوست سہیل کتھوریا سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ شخصیات

برٹنی اسپیئرز

امریکی پاپ اسٹار و اداکارہ 40 سالہ برٹنی اسپیئرز نے جون 2022 میں اپنے ایرانی نژاد امریکی دیرینہ دوست صام اصغری سے شادی کرکے نئی زندگی شروع کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

عزیز انصاری

بھارتی نژاد امریکی اداکار و کامیڈین عزیز انصاری نے بھی جون 2022 میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ فورینزک ڈیٹا سائنسدان سرینا سکوو سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک

گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز اور ہولی وڈ اداکار بین ایفلک نے پہلی شادی ختم ہونے کے 20 سال بعد ایک دوسرے سے جولائی 2022 میں دوبارہ شادی کی۔

—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز