صحت

خطرات کے حامل افراد کو ہر 6 ماہ سے ایک سال میں کووڈ بوسٹر لگوانا چاہیے، عالمی ادارہ صحت

Share

عالمی ادارہ صحت نے عالمی وبا کی نئی لہر کے لیے کووڈ-19 ویکسینیشن کی تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی خطرات کے حامل گروپ کو آخری ویکسین کے بعد 6 ماہ سے 12 ماہ کے دوران بوسٹر لگوانا چاہیے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ اس کا مقصد دنیا انفکیشن کے پھیلاؤ اور ویکسینیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں عوام میں اعلیٰ سطح کی قوت مدافعت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کووڈ-19 سے موذی بیماریوں اور موت کے انتہائی خطرات کے حامل افراد پر ویکسینین کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے انتہائی خطرات کے حامل لوگوں میں بطور بڑی عمر کے افراد کو رکھا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو دیگر مخصوص خطرے میں شامل کیا ہے۔

ادارے نے تجویز دی کہ اس گروپ کو آخری ویکسین کے بعد 6 یا 12 ماہ میں اضافی شاٹ لگوانے چاہیئں، جو عمر اور قوت مدافعت کی صورت حال کی بنیاد پر ہو۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحت مند بچے اور نوجوان کووڈ-19 ویکسینیشن کے لیے کم ترجیح ہیں اور حکومتوں پر زور دیا گیا کہ اس گروپ کو ویکسینیشن کا مشورہ دینے سے قبل بیماری کے خطرات جیسے فیکٹرز کو دیکھیں۔

مزید بتایا گیا کہ کووڈ-19 ویکسینیشن اور بوسٹرز تمام عمر کے افراد کے لیے محفوظ ہے لیکن تجاویز قیمت کی اثر پذیری جیسے دیگر فیکٹرز کے حوالے سے دی گئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ تازہ تجویز بیماری کی صورت حال اور عالمی سطح پر قوت مدافعت کی سطح کی عکاسی کر رہی ہے لیکن طویل مدتی رہنمائی کے طور پر نہیں لینا چاہیے کہ آیا سالانہ بوسٹرز کی ضرورت پڑے۔