وزیر اعظم 2 روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

nawazوزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی عیادت کریں گےجوگزشتہ کافی عرصے سے علیل ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معاشی روابط، دفاع اور سیکیورٹی تعاون جبکہ پاکستان سے افرادی قوت کو سعودی عرب بھیجنے جیسے معاملات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے مابین تیسرا اعلیٰ سطحی رابطہ ہےذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورے کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے اور جمعہ کو وطن وآپس آئیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *