تبدیلی

"ظفر گورکھپوری"

کوئی چیز
ہمیشہ سی نہیں ہے
تبدیلی لازم ہے
تبدیلی آۓ گی
ممکن ہے ہم اسے نہ دیکھ سکیں
وہ ہمارے وقتوں میں نہ آئے
ہمارے بعد
ہمارے بچوں کے بچوں کے بعد
اسے آنا تو ہے
ہم تم
اتنا کریں
(اگر کر سکیں)
اپنے عہد کی مٹی میں
تبدیلی کا بیج بو دیں
اس دنیا سے رخت سفر باندھنے سے پہلے۔