ٹویٹر: اب گروپ چیٹ اور ویڈیو شیئرنگ کی سہولت کے ساتھ

طویل عرصے تک کام پر مسلسل جمے رہنے کے بعد ٹویٹر نے کچھ تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔tweets

ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ گروپ میسیجنگ اور ویڈیو فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے۔

ٹویٹر اب اپنے صارفین کو یہ سہولت دے رہا ہے کہ ایک صارف ایک وقت میں 20 افراد کو ڈائریکٹ میسج بھیج سکتا ہے۔

ابھی تک ایک صارف صرف ایک شخص کو ہی ڈائریکٹ میسج بھیج سکتا تھا۔

اس کے علاوہ صارفین اب 30 سیکنڈ کی ویڈیو بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

گروپ میں چیٹ کرنا اور ویڈیو شیئر کرنا جیسے کہ واٹس ایپ میں کر سکتے ہیں لوگوں میں بے انتہا مقبول ہیں۔

اس کے علاوہ، سنیپ چیٹ نے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ کی سہولت سے بے انتہا فائدہ اٹھایا ہے۔ سنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ روزانہ 700 ملین ویڈیوز اور فوٹوز شیئر کی جاتی ہیں۔

ٹویٹر نے کہا ہے کہ گروپ میسیجنگ میں صارف کو آپشنز دی جائیں گی کہ وہ کس طرح اور کس کے ساتھ چیٹ کرنا چاہتا ہے۔

ٹویٹر اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے صارفین کو 30 سیکنڈ کے ویڈیو ریکارڈ کرنے کی سہولت مہیا کرے گا۔

ٹویٹر کے مطابق 284 ملین صارفین روزانہ کم از کم ایک بار ٹویٹر پر جاتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *