سائنس

نگہت داد اقوام متحدہ کےمصنوعی ذہانت ایڈوائزری بورڈ کا حصہ بننے میں کامیاب

Share

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انسانی حقوق کی نامور کارکن نگہت داد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مصنوعی ذہانت کے مشاورتی بورڈ کا حصہ بن گئیں ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے 26اکتوبر کو 39 رکنی مشاورتی ادارہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے ایکس پر لکھا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں پرانی ٹیکنالوجی کے بجائے ایسے لوگوں کی مدد کرسکتا ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

رواں سال کے آخر تک بورڈ کی عبوری سفارشات تین اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گی، ان میں پہلی شفارش اے آئی اے آئی کی انٹرنینشل گورننس، جنریٹیو اے آئی اور ان ٹیکنالوجیز کے استعمال سے متعلق خطرات اور چیلنجز کے بارے میں سمجھنا شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ فوری ترجیحات میں اے آئی سے منسلک خطرات اور چینلنجز پر سائنسدانوں کے درمیان ایک عالمی معاہدے کی تشکیل، اہداف حاصل کرنے کے لیے اے آئی کا استعمال اور اے آئی گورننس پر بین الاقوامی تعاون شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا جائے گا کہ وہ اے آئی کے نفاذ سے متعلق موجودہ اور آنے والے گورننس سسٹم کے بارے میں فوری کام کرٰیں کریں۔

ایک بیان میں نگہت داد نے انسانی حقوق کے ممکنہ مسائل کو تسلیم کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو نئی ٹیکنالوجیز کی وجہ سے دنیا بھر میں پسماندہ کمیونٹیز کو متاثر کر سکتے ہیں۔